صوابی،پولیس کے ہاتھوں 2 منشیات فروش گرفتار،6325 گرام برآمد

صوابی،پولیس کے ہاتھوں 2 منشیات فروش گرفتار،6325 گرام برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) ٹوپی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کر کے تین منشیات فروش گرفتار کر کے 6325گرام چرس برآمدکر لیا۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی واضح کردہ احکامات کے پیش نظر میں موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کی سلسلہ میں زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل ٹوپی افتخار علی ایس ایچ او آئی ڈی ایس سب انسپکٹر شمس القمرخان، سب انسپکٹر شیر زمان خان، اے ایس آئی شہزاد خان ہمراہ پولیس نفری نے ملزم حانی امان ولد ملکی امان سکنہ یوسفی گاڑ منارکے قبضے سے 2100 گرام چرس برآمد، ملزم معروف خان ولد خان سکنہ افغانستان خال گندف کیمپ کے قبضے سے 2120 گرام چرس برآمد اور ملزم عالب ولد فواد سکنہ گندف کے قبضے سے 2105 گرام چرس برآمدکر لی۔ مجموعی طور پر 6325گرام چرس برآمد جنکی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیا گیا۔