چنیوٹ کورونا فری شہرقرار،زیر علاج تمام10 مریض صحتیاب

چنیوٹ کورونا فری شہرقرار،زیر علاج تمام10 مریض صحتیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) چنیوٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ تمام مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے،ضلع مین کورونا وائرس کا کوئی مریض اب موجود نہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے مطابق ضلع میں 353 افراد کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا،ان میں سے 10 کا رزلٹ مثبت آیا جنہیں قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا۔تمام افراد کو صحت یاب ہونے پر ان کے گھروں میں بھیج دیا گیا ہے۔ فاسٹ یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر میں علاج کے بعد 10 مریضوں کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ تمام مریض 15 دن میں صحت یاب ہوئے۔
چنیوٹ،کورونا

مزید :

صفحہ آخر -