مردان،منافع خوروں کیخلا ف کریک ڈاؤن،42 گرفتار

مردان،منافع خوروں کیخلا ف کریک ڈاؤن،42 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 42دکانداروں کو گرفتارکرلیا97ہزار جرمانے قومی خزانے میں جمع کرادیئے ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد خان کی قیادت میں مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے نے241دکانات چیک کیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے رائج کردہ ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے اور ذخیراندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا 27دکانات کو سیل کرکے 42دکانداروں کو گرفتارکرلیاگیا ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں سے 97ہزار روپے جرمانے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے۔