لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضرورت مندوں کی مدد کی جائے، شہر یار آفریدی

  لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضرورت مندوں کی مدد کی جائے، شہر یار آفریدی

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہر یار خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں ضرورت مندوں کی مدد کی جائے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے آزمائش سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی دعاؤں میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شمیریوں کو یاد رکھیں جو طویل عرصے سے لاک ڈاؤن میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنائے اور ظالموں سے پاک کرے۔

شہر یار آفریدی

مزید :

صفحہ آخر -