چچازاد کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

چچازاد کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ تھانہ انقلاب کی حدود میں چچازاد کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے دو سال قبل آبپاشی کے تنازعہ پر جھگڑا کرنے کے بعد چچا زاد کو قتل کیا تھا، ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے جس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی سرمد اللہ ولد گل صاحب نے پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ ملزم مظہر ولد گل مست نے فائرنگ کر کے اس کے بتھیجے صفت اللہ ولد نصیر کو قتل کر دیا ہے جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی واردات کے فورا بعد ملزم مظہر اپنا گھر بار چھوڑ کر نامعلوم مقام کو فرار ہوا تھا جبکہ پولیس ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کو حتمی شکل دیتے ہوئے عدالت سے اسے ملزم اشتہاری قرار دیا، گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ انقلاب پولیس کو قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم مظہر سوڑیزئی بوٹاخیل میں موجود ہے جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب احمد جان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی سے ملزم مظہر ولد گل مست کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے جس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -