کورونا سے صحتیاب شہری کا خوشی میں رقص،ویڈیو وائرل

  کورونا سے صحتیاب شہری کا خوشی میں رقص،ویڈیو وائرل

  

جنوبی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان کے ایک شہری نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی خوشی میں ایسا زبردست ثقافتی رقص کیا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔جنوبی وزیرستان میں ایک شخص کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔تاہم تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ قرنطینہ میں دن مکمل کرنے کے بعد اس شخص کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی خوشی میں معصوم خان نامی شخص نے وزیرستان کا ثقافتی رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

رقص

مزید :

صفحہ آخر -