مون سون میں شدید بارشیں اور سیلا ب، خیبر پختونخوا کے 9اضلاع حساس قرار

  مون سون میں شدید بارشیں اور سیلا ب، خیبر پختونخوا کے 9اضلاع حساس قرار

  

پشاور(یواین پی)مون سون میں شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر پشاور، چترال، نوشہرہ، سوات، چارسدہ سمیت صوبے کے نو اضلاع کو حساس اور حساس ترین قرار دیا جا رہاہے مون سون میں شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں صوبے کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے اس سلسلے میں رپورٹس طلب کی گئی ہیں کہ کس کس ضلع میں کیا کیا اقدامات مزید کئے جائیں اور اب تک کئے جانے والے اقدامات سے صوبائی حکومت کو آگاہ کیاجائے ذرائع نے بتایا ہے کہ مون سون میں شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش نظر ابھی سے اقدامات شروع کردیئے ہیں تاکہ بروقت اقدامات ہو سکے اور جانی اور مالی نقصانات کم از کم ہو۔ آئندہ گرمی کے سیزن میں چترال، مالاکنڈ ڈویژن کے پہاڑوں پر برف کے پگھلنے سے دریاؤں میں طغیانی آنے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے امکانات بھی ہیں کرونا وائرس کے باعث عام تعطیلات سے اس ضمن میں کئے جانے والے اقدامات جزوی طور پر بند پڑے گئے ہیں۔

حساس قرار

مزید :

صفحہ آخر -