عالمی ادارہ صحت اور ووہان انسٹیٹیوٹ وائرولوجی کی ویب سائٹس ہیک

    عالمی ادارہ صحت اور ووہان انسٹیٹیوٹ وائرولوجی کی ویب سائٹس ہیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی اور عالمی ادارہ صحت کے ملازمین کی ای میلزکی تفصیلات پر ہیکرز نے حملہ کر دیا۔انٹیلی جنس گروپ سائٹ کے مطابق ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی اور عالمی ادارہ صحت کے ملازمین کے ای میلز اور لاگ ان کی تفصیلات ہیک کر کے آن لائن شیئر کر دی گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیکرز کی جانب سے ہیک کی گئی تمام تر تفصیلات ٹیلی گرام چینلز اور ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ہیں، ہیک کی جانے والی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ای میل اکاؤنٹس کو لاگ اِن کرنے کی کوششوں کے سکرین ساٹس بھی مباحثے کی سائٹس پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔ جب کہ اس حوالے اسے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے ادارے کے 450 ای میل پاس ورڈ ہیک کر کے آن لائن شیئر کیے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیک ہونے والے ای میلز میں بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، امریکا کے سینٹر فار ڈیزیزز کنٹرول اینڈ پریونشن، عالمی بینک اور قومی ادارہ صحت کی ای میلز شامل ہیں۔
ہیکرز حملہ

مزید :

صفحہ آخر -