90سے گرفتار 9 ملزمان نے درخواست ضمانت واپس لے لی

90سے گرفتار 9 ملزمان نے درخواست ضمانت واپس لے لی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم مرکز90سے گرفتار 9 ملزمان نے درخواست ضمانت واپس لے لی،ملزمان کی درخواست ضمانت واپس لینے پرانسداد دہشت گردی عدالت نے کیس نمٹا دیا۔ہفتہ کوانسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیوایم مرکز 90 سے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ملزمان کے وکیل کی جانب سے ملزمان کی درخواست ضمانت واپس لے لی گئی، ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے پرانسداد دہشت گردی عدالت نے کیس نمٹا دیا۔ملزمان میں ٹارگٹ کلر فیصل موٹا، عبید کے ٹو اور دیگر شامل تھے، ملزمان نے جیل میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر درخواست ضمانت دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کے جیل میں کورونا وائرس لگ سکتا ہے،ضمانتوں پر رہا کیا جائے۔واضح رہے کہایم کیوایم مرکز 90 پر 11مارچ 2015 کو رینجرز نے آپریشن کیا تھا رینجرز نے آپریشن کرکے ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث روپوش افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ متحدہ مرکز سے بڑی تعداد میں غیر قانونی خود کار اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیاتھا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -