آل کراچی تاجر اتحاد نے آن لائن بزنس کیلئے حکومتی ایس او پی مسترد کردیا

آل کراچی تاجر اتحاد نے آن لائن بزنس کیلئے حکومتی ایس او پی مسترد کردیا

  

کراچی(آئی این پی) آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے آن لائن بزنس کے لیے حکومتی ایس او پی مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا ہے کہ آن لائن کاروبار کا ایس او پی سندھ حکومت کا تکنیکی انکار ہے، سہولت سے صرف 5 فیصد تاجر فائدہ اٹھا سکیں گے۔چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ حکومتی ٹیم سے مذاکرات کرنے والے تاجر ٹریپ ہوگئے، تاجروں کو اجازت کے لیے 6 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کروانی ہوں گی۔sعتیق میر نے کہا کہ ہزاروں دکانیں بلااجازت، غیر محتاط کاروبار میں مصروف ہیں، لاکھوں افراد کسی احتیاط کے بغیر شہر میں گھوم رہے ہیں، لاک ڈان پر عمل نہ کروایا تو ہمیں بھی کاروبار کھولنے کا اختیار ہے۔دوسری جانب رہنما صدر الائنس آف مارکیٹ فہیم نوری کا کہنا ہے کہ حکومت نے تاجروں سے مذاکرات نہیں مذاق کیا ہے، تاجروں کو آن لائن کاروبار کے نام پر بیوقوف بنایا گیا ہے، حکومت جب تک چاہے لاک ڈان کرے مگر تاجروں کی مالی مدد کرے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ آن لائن شٹر ڈان کاروبار کے لیے ایس او پی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ دکاندار اسٹاف کو گلوز، سینیٹائزر فراہم کرنے پابند ہوں گے اور کسی بھی قیمت پر دکان پر کسٹمر کے آنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف آن لائن آرڈر لیے جائیں گے اور آن لائن کاروبار کا اطلاق 27 اپریل سے تاحکم ثانی ہوگا۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ دکاندار اسٹاف اور ڈیلیوری بوائز کی پیشگی فہرست فراہم کریں گے اور مالکان کو باقاعدہ انڈر ٹیکنگ دینا ہوگی۔

تاجر اتحاد

مزید :

صفحہ آخر -