کورونا کے یومیہ 50 ہزار ٹیسٹ شروع کردینگے،این ڈی ایم اے

کورونا کے یومیہ 50 ہزار ٹیسٹ شروع کردینگے،این ڈی ایم اے

  

اسلام آبا د(سٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے پاکستان میں ہر روز کورونا وائرس کے 50 ہزار ٹیسٹ ہونے لگیں گے۔ تمام متعلقہ اداروں کو کورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ان لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاتے تھے جن میں کچھ علامات ظاہر ہوتی ہیں لیکن اب مختلف علاقوں میں کورونا کے رینڈم ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔اس وقت آٹھ لاکھ کٹس دستیاب ہیں اور مزید کٹس خریدنے کی کوششیں جاری ہیں۔ علاوہ ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ابتک 138147 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 6780 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ آخر -