روزہ مستحقین کی خدمت کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز قادری

  روزہ مستحقین کی خدمت کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز قادری

  

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ روزہ حقو ق العباد ادا کرنے اور مستحقین کی خدمت کا درس دیتا ہے،کارکنان وذمہ داران اپنے علاقائی سطح پر غریبوں ومستحقین کو رمضان المبارک میں راشن کی فراہمی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کورونا وائرس کے سلسلے میں لاگ ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی خدمت کو ہر حال میں یقینی بنائینگے،کارکنان خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر عوامی فلاح وبہبودکے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے دن رات جدوجہد کرکے غریبوں کی امداد کو یقینی بنایا ہے،غربت کوئی جماعت تنہا ختم نہیں کرسکتی حکومت اور مذہبی وسیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،انسانیت کی فلاح وبہبود تعمیر وترقی کیلئے کام کرنا عبادت ہے، ملک سے غربت کے خاتمے اور غریبوں کے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجروں کو onlineکام کرنے کیلئے فوری اجازت دی جائے، اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت مستحقین میں راشن کی تقسیم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، ثرو ت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مہنگائی دور کرنے کے دعوؤں کے باوجود عام آدمی کو دووقت کی روٹی میسر نہیں ہے،رمضان المبارک میں غرباء ومستحقین کا خصوصی خیال رکھا جائے،ہمیں اپنے پڑوسیوں اور کا خیال رکھنا ہوگا سحری وافطاری پڑوسیوں اور غریبوں کا خیال رکھا جائے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام دلیر ی سے کورونا کا مقابلہ کررہی ہے انشاء اللہ چند دنوں میں کورونا وائرس کی وباء ختم ہوجائیگی،رمضان المبارک میں مہنگائی وذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کو حرکت میں لایا جائے۔

ثروت اعجاز قادری

مزید :

صفحہ آخر -