لاک ڈاؤن کے متاثرین کی داد رسی ہمارا فرض ہے، خالد مقبول صدیقی

لاک ڈاؤن کے متاثرین کی داد رسی ہمارا فرض ہے، خالد مقبول صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا ہے جس کا سامنا پوری دنیا کو ہے اس سے پاکستان بھی بڑی طرح متاثر ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث یومیہ اجرت کمانے والے مشکلات کا شکار ہیں وہ افراد جو خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ان کیلئے جسم و روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ترین ہوتا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے زیر اہتمام تحفہ افطار پروگرام کے آغاز کے موقع پر کیا۔اس موقع پراراکین رابطہ کمیٹی، عبدالوسیم،شکیل احمد،سی او سی کے انچارج و ارکین،ٹاؤن و یوسی کے زمہ داران،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چئیرمین،وائس چئیرمین،بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کامزید کہنا تھا کہ فیڈرل بی ایریا ٹاؤن خراج تحسین کا مستحق ہے اس نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین لاک ڈان کی دہلیز تک افطار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا اور آج یکم رمضان کو اس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے مخئیر حضرات سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں ہمارا ہاتھ بٹائیں تاکہ اس پروگرام کو ہم دیگر ٹاؤن تک وسعت دے سکیں انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ جہاں ہمیں صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے وہی ہمیں ایثار اور قربانی کی ترغیب دیتا ہے لہذاٰ متاثرین کی داد رسی ہمارا فرض اور ان کا حق ہے۔
خالد مقبول صدیقی

مزید :

صفحہ آخر -