بھارت میں لاک ڈاؤن میں نرمی، دکانیں کھولنے کی مشروط اجازت
نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں کوروناوباء کے باعث ہوئے لاک ڈاؤن میں وزارت داخلہ نے نرمی کااعلان کر دیا، بھارت بھر میں دکانیں کھولنے کی مشروط اجازت دیدی گئی ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں گذشتہ روز سے کھلنے والی دکانوں میں 50 فیصد ملازم ہی کام کرسکیں گے، انہیں ماسک پہنناضروری ہوگا اور ساتھ ہی سوشل ڈیسٹنسنگ پر بھی عمل کرنا ہوگا۔بھارتی حکومت کی جانب سے یہ حکم میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والی دکانوں کیلئے ہے۔حکم کے مطابق سنگل اور ملٹی برانڈ شاپنگ مال اب بھی بند رہیں گے، اس کے ساتھ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں دکانیں نہیں کھولی جاسکیں گئی، اس سے قبل غیر ضروری سامان کی دکانیں بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی