مزید دو ماہ تک لاک ڈاؤ ن کی صورتحال برداشت کرنا ہوگی: وزیراعلٰی بلوچستان

  مزید دو ماہ تک لاک ڈاؤ ن کی صورتحال برداشت کرنا ہوگی: وزیراعلٰی بلوچستان

  

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مزید دو ماہ تک لاک ڈاؤن کی صورتحال برداشت کرنا ہوگی اللہ تعالی رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے صدقے ہمیں کوروناوائرس سے محفوظ رکھے اب بھی لوگوں کی بڑی تعداد اس وباء کو سنجیدہ نہیں لے رہی رزق دینے کا وعدہ اللہ پاک نے کیا ہے زندگی رہے گی تو پیسہ کمایا جاسکے گا میں جانتا ہوں سماجی فاصلے آسان نہیں مگر سختی برداشت کریں گے تو آسانیاں پیدا ہوسکیں گی ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے صدقے ہمیں کروناوائرس سے محفوظ رکھے ہماری دعا ہے کہ پاکستان میں اس وبا سے کم سے کم لوگ متاثر ہوں پوری قوم اللہ تعالی سے دعا مانگے کہ یہ وباء ٹل جائے اور ہمیں ان تدابیر کی جانب لے جائے جن تدابیر سے ہم اس وباء سے بچ جائیں لوگوں کی بڑی تعداد اب بھی اس وبا کو سنجیدہ نہیں لے رہی کوروناوائرس وائرس دنیا میں ہزاروں زندگیاں نگل چکا ہے تھوڑے عرصے کے لیے ہم مکمل احتیاط کر لیں تو اس وبا سے نجات حاصل کر سکتے ہیں رزق دینے کا وعدہ اللہ تعالی نے کیا ہے حکومت نے ڈیلی ویجرز کے راشن اور امدادی رقم دینے کے اقدامات کیے ہیں زندگی رہے گی تو پیسہ بھی کمایا جا سکے گاجن گھروں،خاندانوں پر یہ آفت ٹوٹی ہے اس بہتر اندازہ انہی کو ہے ہمیں اس بات کا انتظار نہیں کرنا چاہیے کہ یہ آفت ہم تک آئے میں جانتا ہوں سماجی فاصلے رکھنا اتنا آسان نہیں رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے اس مہینے میں صبر کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں حکومت اور تمام ادارے اس وبا پر قابو پانے کی پوری کوشش کررہے ہیں حکومت اور تمام ادارے لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کر رہے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کا ساتھ دیں

وزیراعلی بلوچستان

مزید :

صفحہ آخر -