وزیراعلیٰ پنجاب کاڈی جی خان میں بچے کے قتل کا نوٹس، رپورٹ طلب

  وزیراعلیٰ پنجاب کاڈی جی خان میں بچے کے قتل کا نوٹس، رپورٹ طلب

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسل پائیگاہ میں اغواء کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچے کے قتل میں ملوث ملزموں کو فی الفور گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -