کورونا کو سنجیدہ نہ لیا تو اگلا ماہ نقصان دہ ثابت ہو گا: گورنر پنجاب

کورونا کو سنجیدہ نہ لیا تو اگلا ماہ نقصان دہ ثابت ہو گا: گورنر پنجاب

  

ملتان(یواین پی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کرونا وبا ختم نہیں ہو رہی بلکہ آنیوالے دنوں میں اس میں مزید شدت آسکتی ہے۔ کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی نہ بنایا گیا تو ملک وقوم کیلئے اگلا ماہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چودھری سرور کا کہنا تھا کہ کروناکیخلاف جنگ کسی ایک فرد یا جماعت کی نہیں بلکہ یہ 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے اور اس پر اپوزیشن کو سیاست نہیں کر نی چاہیے۔ اپوزیشن سمیت تمام مکتبہ فکر کروناکیخلاف جنگ میں حکومتی اداروں کا ساتھ دیں۔حکومت نے مزدور طبقہ کا خیال کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی تاہم عوام احتیاطی تدابیر ترک نہ کریں۔حکومت بغیر کسی سیاسی تفر یق احساس پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ20لاکھ سے زائد غر یب خاندانوں کو فی کس12ہزار دے رہی ہے۔گور نر چوہدری سرور نے کہا کہ پہلے مر حلے میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے ڈاکٹرز کیلئے5ہزار حفاظتی کٹس اور ڈاکٹرز کو حفاظتی شیلڈز بھی فراہم کر رہے ہیں۔ کروناکیخلا فجنگ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام اداروں کی خدمات کو سراہتے ہیں اراکین اسمبلی بھی اس مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام یونیورسٹیوں میں قرآن پاک کے ترجمہ کے ساتھ لیکچرز شروع کئے جائیں گے تاکہ نئی نسل کو قرآن کی تعلیمات سے روشناس کرایا جاسکے۔قبل ازیں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب نے وبامیں ٹیلی میڈیشن سنٹرز شروع کرائے جہاں سے عوام کو براہ راست ریلیف حاصل ہوا۔تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف نے مشکل حالات میں خدمات سرانجام دیں جس پر انتظامیہ انکی شکرگزار ہے۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز میں حفاظتی کٹس بھی تقسیم کیں

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -