تعمیراتی صنعت کیلئے مراعاتی پیکیج خوش آئند ہے، ڈاکٹر عابد سلیری

تعمیراتی صنعت کیلئے مراعاتی پیکیج خوش آئند ہے، ڈاکٹر عابد سلیری

  

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم کے اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر عابد سلیری نے کہاہے کہ تعمیراتی صنعت کیلئے مراعاتی پیکج خوش آئند ہے اوراس سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لانے میں مددملیگی۔میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ انکم ٹیکس آرڈی ننس میں ترمیم کے ذریعہ بلڈرز اورڈولپرز کو ٹیکس میں رعائتیں دینے کا اقدام موجودہ صورتحال کے مطابق موزوں ہے، اس وقت کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عالمگیر معیشت کسادبازاری کاشکارہے، اس تناظر میں حکومت کے اس اقدام سے اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلہ کے اثرات دوررس ہیں، اس سے پراپرٹی اورتعمیراتی شعبہ میں نئی سرمایہ کاری کی راہیں ہموارہوں گی۔علاوہ ازیں تعمیرات سے 70 ذیلی شعبے وابستہ ہیں جنہیں اس سے براہ راست اوربلواسطہ دونوں طرح سے فائدہ ہوگا۔ڈاکٹرعابدسلیری نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں تعمیراتی صنعت کیلئے ٹرانسپورٹ اورلیبر کی فراہمی کویقینی بنانا ضروری ہے، حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مزدوروں کوتحفظ بھی فراہم کرنا چاہئیے، موجودہ صورتحال تعمیراتی شعبہ کیلئے ٹیک آف کا وقت ہے،تعمیراتی شعبہ کو جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے مراعاتی پیکج سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کویقینی بنانا ہوگا۔

ڈاکٹر عابد سلیری

مزید :

صفحہ آخر -