صنعتیں اورتجارتی مراکز کھولنے کیلئے رشوت طلبی کے الزامات بے بنیاد، مرتضیٰ وہاب

صنعتیں اورتجارتی مراکز کھولنے کیلئے رشوت طلبی کے الزامات بے بنیاد، مرتضیٰ ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے صنعتیں اور تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق رشوت طلبی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔مرتضٰی وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ پر الزام تراشی من گھڑت ہے، صنعتکار برادری کی جانب سے ایسے ہتھکنڈوں کی تردید کی جاچکی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بے بنیاد آڈیو ٹیپ پھیلانے والے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کراؤیں گے۔سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں،ان عناصر کا کام ہمیشہ سے صرف الزام تراشی رہا ہے۔مرتضٰی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت ایسے گھناؤنے ہتھکنڈوں سے عوامی خدمت میں کمی نہیں کریگی، کسی کے پاس ثبوت ہیں توپیش کرے ہم کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

مرتضیٰ وہا

مزید :

صفحہ آخر -