مرید کے، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور سسر کو قتل کر دیا
مریدکے، شیخوپورہ،فیروز والہ(بیورو رپورٹ،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) ایم این اے کے سابق امیدوار نے اپنے انتخابی نشان بندوق کی مدد سے گھریلو ناچاقی کی بناء پر بیوی اور سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور آلہ قتل سمیت خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں بطور امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی (بندوق) کے انتخابی نشان کے ساتھ حصہ لینے والے رانا صفدرشیراز کا جیا موسیٰ لاہور کا رہائشی سسر محمد رمضان اپنی بیٹی اور داماد کے درمیان ناچاقی ختم کرانے کیلئے مریدکے آیا جہاں بات چیت کے دوران داماد رانا صفدر شیراز نے اچانک طیش میں آ کر223بور کی رائفل کیساتھ اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں باپ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور آلہ قتل سمیت پولیس سٹیشن پیش ہو گیا۔ ملزم تین بیٹوں کا باپ تھا اور اس کی سات سال قبل جیا موسیٰ میں پسند کی شادی ہوئی تھی مگر میاں بیوی کے درمیان اکثر ناچاقی رہتی تھی۔پولیس نے مقتولہ سمیرا رمضان کے بھائی وقاص رمضان کی مدعیت میں صفدر شیراز اور اس کے والد اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔
سسر قتل