بھارتی فو ج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 3کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فو ج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 3کشمیری نوجوان شہید

  

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کارروائی میں مزید تین نوجوان شہید ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ کے علاقہ اوانتی پورہ مں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین نوجوان شہید ہو گئے۔ بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کے عسکریت پسند ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلا شی اور سرچ آپریشن جاری تھا۔ واضح رہے بدھ سے لے کر اب تک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں واد ی میں 9 بیگناہ نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔

کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -