ملک کے 83فیصد کاروباری افراد ملازمین کو فارغ کرنے کا نہیں سوچ رہے: گیلپ سروے

      ملک کے 83فیصد کاروباری افراد ملازمین کو فارغ کرنے کا نہیں سوچ رہے: گیلپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باوجود ملک کے 83 فیصد کاروباری افراد اب تک اپنے ملازمین کو ملازمتوں سے نکالنے کا نہیں سوچ رہے ہیں۔یہ بات عوامی آرا جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کی 'بزنس پاکستان انڈیکس' کی سروے رپورٹ سامنے آئی ہے۔ سروے کے مطابق پاکستانی تاجروں میں کورونا کے باعث کاروبار پر پڑنے والے منفی اثرات کے باعث صورت حال کو خراب قرار دینے والے کاروباری افراد کی تعداد میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔گیلپ سروے میں پوچھے گئے سوال پر 36 فیصد افراد نے اپنے کاروبار کی صورتحال کو اچھا قرار دیا جبکہ 62 فیصد افراد نے اس پر منفی رائے دی۔سروے رپورٹ کے مطابق 40 فیصد تاجر اپنے کاروبار کے مستقبل سے مایوس اور 38 فیصد پرامید نظر آئے جبکہ 30 فیصد تاجروں کے خیال میں کورونا کے حوالے سے ملک صحیح سمت میں جارہا ہے۔ ملک کے 83 فیصد کاروباری افراد کا کہنا تھا کہ وہ کاروبار کو مزید نقصان سے بچانے اور خسارے میں کمی کے لیے اپنے ملازمین کو ملازمتوں سے نکالنے کا نہیں سوچ رہے جب کہ 17 فیصد کا جواب اس کے برعکس تھا۔
گیلپ سروے

مزید :

صفحہ اول -