لاہور میں سیل علاقوں کی تعداد 23، قرنطینہ پر تعینات 24پولیس اہلکار بھی وباء کا شکار

لاہور میں سیل علاقوں کی تعداد 23، قرنطینہ پر تعینات 24پولیس اہلکار بھی وباء کا ...

  

لاہور(مانٹیرنگ ڈیسک)لاہور میں کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعداد 23 ہو گئی اور متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے پر مامور 24 پولیس اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔پولیس کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران دو علاقوں کو مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا۔ ٹاؤن شپ میں ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 12 مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا۔ٹاؤن شپ کا 12 گھروں پر مشتمل علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔ صوفیہ آباد نشتر ٹاؤن میں 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق پر ایک گلی سیل کر دی گئی ہے جبکہ کورونا کیسز کے باعث سیل کیے گئے کچھ علاقے کلیئر ہونے کے بعد کھولے بھی جا چکے ہیں۔

پولیس اہلکار کرونا

مزید :

صفحہ اول -