پاکستان بھی جلد کورونا وباء پر قابو پالے گا: چین

پاکستان بھی جلد کورونا وباء پر قابو پالے گا: چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے بعد مشکل کی گھڑی میں چین نے ایک مرتبہ پھر دوستی کا حق ادا کر دیا، میڈیکل ایمرجنسی ریلیف اشیاء کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف اشیا ء کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، چین کی جانب سے مزید وینٹی لیٹرز بھی بھجوائے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھجوائے گئے سامان میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کیلئے حفاظتی لباس بھی شامل ہے، ریلیف کے سامان میں سرجیکل ماسک، ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک شامل ہے۔اس سے قبل پاکستان میں چین کے سفیر نے پاکستانیوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے اور ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان بھی جلد کورونا پر قابو پالے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، پاکستان بالآخر کورونا چیلنج پر قابو پالے گا۔
چین

مزید :

صفحہ اول -