قرض ریلیف، اقوا م متحدہ، عالمی اداروں کی مشاورت سے ہم خیال ممالک کا گروپ بنائینگے: پاکستان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یو این جنرل اسمبلی، اقتصادی وسماجی کونسلز کے صدور نے بھی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے، پاکستان اقوام متحدہ، بین الاقوامی اداروں کی مشاورت سے ہم خیال ممالک کا گروپ بنائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ممالک کا گروپ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کے چیلنجز کا جائزہ لے گا، گروپ ترقی پذیرممالک کو کورونا کے باعث قرضوں کے چیلنج کے حل کیلئے کوشش کریگا۔عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مختلف عالمی رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں، عالمی رہنماؤں رابطوں کا مقصد قرضوں کیمسئلے کا مشترکہ اورجامع حل نکالنا ہے۔
پاکستان