کورونا نے معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے، بیروز گار افراد کو تنہا نہیں چھوڑینگے: فردوس عاشق

      کورونا نے معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے، بیروز گار افراد کو تنہا نہیں ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے سامنے کورونا کے ساتھ معاشی چیلنجز بھی ہیں، کورونا وائرس نے معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے، عوام اس وقت بے روزگاری کا شکار ہیں، ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم ملکی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، عوام کو کورونا سے بچانا اور اس کے اثرات سے نبردآزما ہونا ہے، قومی رابطہ کمیٹی موجودہ صورتحال میں اہم فیصلے کرتی ہے، حکومت لاک ڈاؤن کے باعث عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کسی قسم کی پوائنٹ سکورنگ ہمارا مقصد نہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں، لاک ڈاؤن اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے برآمد ات متاثر ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے ترسیلات زر کا سلسلہ رک گیا۔علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اور وہ کٹس کرونا کے خلاف جنگ میں مشکل محاذ پر رپورٹنگ کرتے ہوئے صحافیوں کو حفاظت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دینے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -