لاہور، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم سرور میں کورونا وائرس کی تصدیق

لاہور، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم سرور میں کورونا وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ میاں نعیم سرور کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، سیشن جج نے دو عدالتوں کو بھی سیل کرنے کاحکم دے دیاہے،واضح رہے کہ مذکورہ عدالتوں میں فاضل جج نے فرائض سرانجام دیئے تھے،سیشن جج نے مزید6مجسٹریٹس کو بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی ہے،ٹیسٹ کی حتمی رپور ٹ آنے تک ان مجسٹریٹ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ میاں نعیم سرورکی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق فاضل جج نعیم سرور کو چھٹیاں دے کر قرنطینہ منتقل کر دیا گیاہے، جن مجسٹریٹ کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کا کہا گیاہے ان میں عبدالرحمن، عدیل انور، عامر بیٹواور امان اللہ شامل ہیں
جوڈیشل مجسٹری

مزید :

صفحہ اول -