عالمی بینک کا کوروناوباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم

عالمی بینک کا کوروناوباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگوپیچاموتونے کہاہے کہ بنک کورونا وائرس کی عالمگیروباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون کاسلسلہ جاری رکھے گا۔ ہفتہ کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عالمی بنک پاکستان میں سرکاری اورنجی ہسپتالوں کیساتھ مل کرقرنطینہ سہولیات کے قیام کیلئے کام کررہاہے، اس کیساتھ ساتھ تشخیصی کٹس، وینٹی لیٹرز اوروباء سے نمٹنے کیلئے دیگر آلات اور سازوسامان کی فراہمی میں بھی بنک اپنا کرداراداکررہاہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کا پہلا مریض 26 فروری کورپورٹ ہواتھا اور تب سے لیکراب تک عالمی بنک پاکستان کے حکام کیساتھ رابطے میں ہے، عالمی بنک کی پاکستان میں ٹیم نے 200 ملین ڈالرکی مالیت کا پریپ پراجیکٹ شروع کیا، ایسے پراجیکٹ کوشروع کرنے کیلئے کم سے کم 10 ماہ کاعرصہ لگتاہے،تاہم ہماری ٹیم نے 10 دنوں میں یہ ممکن کردکھایا، اسی طرح پاکستان میں پہلے سے جاری پراجیکٹس سے مزید47.5 ملین ڈٖالر کا بندوبست کرلیاگیا تاکہ کورونا وائرس سے ہنگامی بنیادوں پرنمٹنے کیلئے پاکستان کو معاونت فراہم کی جاسکے۔23 اپریل تک عالمی بنک کی ٹیم نے پاکستان میں ہنگامی رسپانس کیلئے 69.8 ملین ڈالر کی معاونت کو یقینی بنایا۔ عالمی بنک لاک ڈاون کی وجہ سے گھروں میں بچوں کوتعلیم کی فراہمی کیلئے ٹیلی سکول منصوبہ میں بھی تعاون فراہم کررہاہے۔

عالمی بینک عزم

مزید :

صفحہ اول -