وزارت انسانی حقوق کی معذور افراد کے حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گائیڈ لائنز جاری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت انسانی حقوق نے معزور افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ وزارت انسانی حقوق کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کویڈ19 کے دوران معزور افراد کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایسی مددگار اشیاء جن میں جو عوامی مقامات پر استعمال کی جاتی ھیں جن میں سفید چھڑی،وہیل چیئر، منتقلی بورڈ وغیرہ شامل ہے انھیں جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جائے۔اس کے علاوہ اگر آپ دیکھ بھال کیلئے معزور افراد کسی پہ انحصار کرتے ہیں تو انکے نہ پہنچنے یا بیمار ھونے کی صورت میں کوئی متبادل ھونا چاہئے۔گائیڈ لائینز کے مطابق معزور افراد اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن لوگوں پر آپ دیکھ بھال کیلئے انحصار کرتے ہیں ان کو آپ کے بارے میں درست معلومات ہوں،اس علاوہ معزور بچوں کو ٹیلیفون کالز، ٹیکسٹ میسج اور سوشل میڈیا کے استعمال میں کھیلنے، پڑھنے اور دوستوں سے بات چیت رکھنے کی تر غیب دیں۔یہ گائیڈ لائنز وزارت انسانی حقوق کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔
گائیڈ لائنز