سعودی عرب نے کوڑوں کی سزا ختم کردی

سعودی عرب نے کوڑوں کی سزا ختم کردی

  

ریاض(آن لائن) سعودی عرب نے کوڑوں کی سزا ختم کردی ہے، یہ اعلان عدالت عظمی نے کیا، جس نے شاہ اور ان کے طاقتور بیٹے کی جانب سے ”انسانی حقوق پیش رفتوں“ کے سلسلے میں اس تازہ ترین اقدام کو سراہا۔ سعودی عرب میں عدالت کے حکم سے دی جانے والی کوڑوں کی سزاوں --جو بعض اوقات سینکڑوں کوڑوں پر محیط ہوجاتی تھی--کی طویل عرصے سے انسانی حقوق گروپ مذمت کررہے تھے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نگرانی میں شہ سرخیاں بنانے والی قانونی اصلاحات سے قدامت پسند اسلامی مملکت میں مخالفین کو کچلنے کی پالیسی پر کوئی اثر نہیں پرا ہے، جس میں سزائے موت کا استعمال بھی شامل ہے۔ سعودی عدالت عظمی نے کہا ہے کہ تازہ ترین اصلاحات کا مقصد ”مملکت کاکوڑوں کی سزا کے خلاف عالمی انسانی حقوق کے اصولوں سے موافقت پیدا کرنا ہے۔“۔

سعودی عرب

مزید :

صفحہ اول -