نئے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

  نئے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

  

لاہور(این این آئی نئے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سابق چیف سیکرٹری میجر (ر)اعظم سلیمان خان نے انہیں چارج سونپا۔نئے چیف سیکرٹری اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر فوڈ،کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری بلدیات اور سیکرٹری صحت کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔تبدیل کئے گئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کو وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا ہے۔

جواد رفیق

مزید :

صفحہ اول -