شہباز شریف کا سیاسی جنازہ نکل گیا،بھتیجی شاہد خاقان کو صدر بنوانا چاہتی ہے،شیخ رشید

      شہباز شریف کا سیاسی جنازہ نکل گیا،بھتیجی شاہد خاقان کو صدر بنوانا ...

  

لاہور(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلویزشیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی پی پیز اور دیگر رپورٹ منظر عام پر لانے کاکریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، 6 ہزار ارب کی کرپشن کے معاملے پر فقیر ہو یا پیر، وزیر ہو یا مشیر، جو بھی ہوگا سب رگڑے جائیں گے۔وہ ہفتہ کے روز لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے معاملات ٹھیک ہیں،یقین جانیں آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں، آصف زرداری سمجھتے ہیں کہ 3، 2 ماہ سیاست کیلئے نہیں ہیں،وہ سمجھدار ہیں اسلئے گھونسلے میں چلے گئے ہیں لیکن شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے۔موکل کہتے ہیں ان کا بچنا مشکل ہے،ان کے راستے محدود نظر آ رہے ہیں۔وہ جو سوچ کے آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کی اپنی بھتیجی سے نہیں بنتی۔ شہباز شریف کی بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہدخاقان عباسی کو بنا دیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئی تھیں، لاک ڈاؤن، ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ 10 مئی کو ہوگا۔ لاک ڈاؤن کھلا تو 24 گھنٹے میں ٹرینیں چلا دیں گے۔ تھر مل گیٹ تمام ریلوے اسٹیشنز پر لگا ئے جا چکے ہیں جو 50 فٹ کے فاصلے پر کام کریں گے۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -