پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا کے خلاف جنگ کے شہید ہیں،شہبازشریف

  پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا کے خلاف جنگ کے شہید ہیں،شہبازشریف

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پشاور میں سینئر ڈاکٹر کے کورونا سے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا کے خلاف جنگ کے شہید ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر جاوید نے کورونا جنگ میں ہراول دستے کا شاندار کردار ادا کیا،ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو سندھ اور ڈاکٹر جاوید نے خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت سے نئی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرح کورونا کے خلاف جنگ کے ہیروز کو خصوصی اعزازات دئیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز اور طبی عملے نے حفاظتی طبی لباس اور دیگر سازوسامان نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت جاری رکھی۔ انہوں نے کہاکہ اپنے جان خطرے میں ڈال کر کورونا مریضوں کا علاج کرکے ڈاکٹرز اور طبی عملے نے عظیم قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر جاوید کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں، اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر دے۔آمین

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -