پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کی رمضان المبارک کی مبارکباد

  پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کی رمضان المبارک کی مبارکباد

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز کی طرف سے پاکستانیوں کو رمضان کی مبارکباد دی گئی۔ ان کا کہناتھا کہ کرونا کے باعث اس سال ماہ رمضان ماضی کی نسبت بالکل مختلف ہو گا۔رمضان میں خاندان کے افراد جمع ہوتے ہیں اور افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ امید ہے اس کے باوجود آپ کم از کم بہت قریبی رشتہ داروں کو طعام میں شریک کر کے خوشیاں بانٹنے کے قابل ہونگے۔امریکی سفیر نے کہاکہ تمام لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونگے تاکہ ہمارے سب عزیز تندرست رہیں۔ تمام لوگ کرونا کے باوجود سخاوت کے متاثر کن جذبے سے ماہ رمضان میں دوسروں کی مدد میں مشغول ہونگے۔امریکی سفیر نے کہاکہ امریکا اور پاکستان کو ایک ہی مشکل درپیش ہے اور دونوں اس پر قابو پانے کے لیے یکساں عزم پر عمل پیرا ہیں۔ رمضان کے دوران سخاوت اور خدمت کی ہماری مشترکہ اقدار روشن مستقبل کی امید دلاتی ہے۔

امریکی سفیر

مزید :

صفحہ اول -