یاسر حسین اوراقرا عزیز یورپ کی سیر کرنے کے خواہش مند

  یاسر حسین اوراقرا عزیز یورپ کی سیر کرنے کے خواہش مند

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکاریاسر حسین نے اپنی بیوی اقرا عزیزکے ساتھ دوبارہ یو رپ کی سیر کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔اقرا نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ہنی مون کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ بھی دوبارہ سے یورپ کی سیر کرنا چاہتی ہیں اور اس کے لئے وہ کورونا وائرس کے ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔ان کا کہناتھاکہ میں نے یاسرکیخواہش کو پورا کرنے کی حامی بھر لی ہے اور اب ہم صرف حالات بہتر ہونے کے منتظر ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یاسر کے ساتھ فلم ”ہاف فرائی“میں ہیروئن بھی بنوں گی۔

مزید :

کلچر -