وائرس کے دوران مستحق لوگوں کیلئے جو ممکن ہوا کروں گی،میگھا

وائرس کے دوران مستحق لوگوں کیلئے جو ممکن ہوا کروں گی،میگھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ میگھانے گزشتہ روز فنکاروں اور تکنیک کاروں میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر کہا ہے کہ کرونا وائرس کے دوران مستحق لوگوں کیلئے جو ممکن ہوا کروں گی۔ اس وقت پورا ملک ہی دنیا اس وبا کی وجہ سے پریشان ہے۔ ماضی کی فلموں میں کردار نگاری اورپاکستانی تہذیب و ثقافت کا بڑا خیال رکھا جاتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغازفلم اور سٹیج ؤ ڈراموں سے کیا جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے، میں ان دنوں گائیکی پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہوں۔میں اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے دن رات محنت اور لگن سے کام کرتی ہوں دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔
، بے شمار اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں جس کے بعد میں نے بھی اپنا ٹریک تبدیل کرتے ہوئے گلوکاری کی طرف توجہ مرکوز کررکھی ہے۔

مزید :

کلچر -