اسماء نبیل فلم ”فلائی اوور“کی کہانی لکھنے میں مصروف

  اسماء نبیل فلم ”فلائی اوور“کی کہانی لکھنے میں مصروف

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف رائٹر اسما نبیل پہلی بار فلم کی کہانی تحریر کریں گی۔اسما نبیل کئی سپرہٹ ڈراموں کی کہانیاں تحریر کرچکی ہیں جن میں خانی،خدا میرا بھی ہے،دل کیا کرے اور سرخ چاندنی شامل ہیں۔ اب وہ پہلی بار فلم کی کہانی تحریر کررہی ہیں جس کا ٹائٹل ”فلائی اوور“ ہے ان کو امید ہے کہ اس کو پسند کیا جائے گا۔اس فلم میں بریسٹ کینسر کو موضوع بنایا گیا ہے جسے کریو موشن پکچرز پروڈیوس کرے گا۔

مزید :

کلچر -