گلوکارہ مریم علی کی”تاروں سے کریں باتیں“ میں خصوصی شرکت

  گلوکارہ مریم علی کی”تاروں سے کریں باتیں“ میں خصوصی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ مریم علی کی نے عید شوزکی ریکارڈنگ میں حصہ لینا شروع کردیا مریم علی ان دنوں نجی ٹی وی چینلز کے عید کے لیئے ریکارڈ کئے جانے والے خصوصی شوزمیں شریک ہو رہی ہیں ا س سلسلے میں انہوں نے گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے شو”تاروں سے کریں باتیں“ میں شرکت کی جس کی ہوسٹ فضا علی تھیں اس شومیں فضا علی نے مریم علی کے فنی کیرئیر بارے بات چیت کی اور ان سے اپنی پسند کے گیت بھی سنے۔ یہ پہلی عید ہوگی جو خوف کے سائے میں لاک ڈاؤن میں منائی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ اللہ سے دعاہے کہ ہم پر اپنا کرم فرمائیں اور ہمیں اس موزی وباء سے محفوظ رکھیں ہمیں بھی چاہیئے کہ ہم اپنوں کو محفوظ رکھیں اورعید پر بھی یہ فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ ہمارے اپنے اس آفت سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید :

کلچر -