اداکار شان کی فلم”ضرار“کا ٹیزرجاری
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے منجھے ہوئے اداکاراورڈائریکٹر شان شاہد نے اپنی آنے والی فلم ضرار کا ٹیزرجاری کردیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر شان نے لکھا ہیش ٹیگ ضرار دی فلم کے ساتھ لکھا کیریکٹر ٹیزر۔ گزشتہ ماہ مارچ میں شان نے یوٹیوب پراس فلم کاٹریلر جاری کیا تھا۔ فلم میں ضرار کا مرکزی کردار شان نے ادا کیا ہے جو آئی ایس آئی کے ایک اسپیشل یونٹ کا رکن ہے اور ملک کو لاحق خطرات کے خاتمے کیلئے متحرک ہے۔ فلم کے دیگرمرکزی کرداروں میں ندیم بیگ، کرن ملک اور نیر اعجاز شامل ہیں، فلم کی کہانی شان نے خود تحریر کی ہے جو اس کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کیلئے شیڈول ہے۔