حکومت کاشتکاروں کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے، رفاقت علی گیلانی

  حکومت کاشتکاروں کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے، رفاقت علی گیلانی

  

لیہ(نمائندہ پاکستان)آمدورفت کی بہتر سہولیات اور کاشتکاروں کو اجناس وپھلوں کی منڈیوں تک باآسانی رسائی لانے کے لیے سڑکوں کی بہتری ودرستی اور تعمیرکے متعدد منصوبے شروع کیے جارہے ہیں جس میں پہلے مرحلے میں 6.20کلومیٹرسڑکات تعمیرکی جارہی ہے۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے سڑکات کی تعمیرکے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

افتتاح کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ایکسین انہار جاوید چشتی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لب نیل پل سے ریلوئے پھاٹک،بھلرچوک سے علیانی چوک نہر کی دونوں جانب،اسی طرح ریلوے پھاٹک شوگرمل تاکوٹلہ حاجی شاہ بائی پاس تک کی سڑکات 71کروڑ 58ہزار روپے کی لاگت سے تعمیرکی جارہی ہیں۔سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ ایک عرصہ سے کاشتکاروں کوگناشوگرمل تک لانے میں اوریہ سڑکات سٹی ایریا میں ہونے کی بدولت شہریوں کو آمدورفت دشواری کا سامنا تھاجسے مدنظر رکھتے ہوئے ان سڑکوں کی تعمیرکا آغازکیاجارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہرکی گرد نواح کی سڑکات تعمیرومرمت اور درستی کا عمل جاری رہے گا۔اس موقع پر علاقہ مکینوں کے نمائندہ افراد نے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی کی ان کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -