رمضان المبارک ہمدردی،دوسروں کی مشکلات بانٹنے کامہینہ، سید ذیشان اختر

  رمضان المبارک ہمدردی،دوسروں کی مشکلات بانٹنے کامہینہ، سید ذیشان اختر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی و غمگساری اور دوسروں کی تکالیف اور مشکلات بانٹنے کا مہینہ ہے۔ملک میں کروڑوں لوگ غربت(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں۔غربت مہنگائی اور اب کورونا کی عالمی وبا نے لوگوں کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔اسی لاکھ سے زائد دیہاڑی دار مزدور وں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ان حالات میں سب کا فرض ہے کہ اپنے ارد گرد لوگوں کا خیال رکھیں،ناداروں،مساکین، بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کی کفالت کو اپنافرض سمجھیں۔رمضان المبارک میں دل کھول کرغرباء کی مددکریں اور مستحقین کوبروقت زکواۃ و صدقات دیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا او ر خوشنودی کے حصول اور وبا سے نجات کا اس سے بڑھ کر اور کوئی ذریعہ نہیں ہوسکتا۔اس بیماری کے خلاف سب سے موثر ہتھیار اللہ سے توبہ و استغفار اور دعا ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ تمام احتیاطی تدابیر کی پوری پابندی کریں،ہمارا دین ہمیں اپنی یاکسی دوسرے کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیتا۔ہماراجسم اور جان اللہ کی امانت ہے۔عقلمندی اور شعور کا تقاضاہے کہ کورونا وباسے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں تک راشن پہچانا،مساجد و مدارس اور عبادت گاہوں کی صفائی کرنا لوگوں کو وباسے بچانے کیلئے سینی ٹائزر،ماسک اور دیگر ضروری اشیاء مہیا کرنا سب نیکی کے کام ہیں انہیں رمضان میں بھی جاری رکھا جائے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -