سٹوڈنٹس آن لائن سسٹم کے ذریعہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں،ڈاکٹر اطہر محبوب
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ رمضان مبارک کا مہینہ نزول قرآن کا مہینہ ہے اور عبادات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رحمت سمیٹنے کا مہینہ ہے (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
۔ یہ رمضان ہماری زندگی کا ایک مختلف اور مشکل رمضان ہے جب پوری عالم انسانیت بشمول امت مسلمہ کوڈا19جیسی آفت کا سامنا کررہی ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالا ت کااظہار ماہِ رمضان کے موقع پر یونیورسٹی اساتذہ، منتظمین اور طلبہ وطالبات کے نام اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کیا۔ اس مہینے اپنے آپ کو مطالعہ قرآن، اللہ تعالیٰ کی یاد اور تخلیقی سرگرمیوں میں گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کے ترجمے کے ساتھ مطالعہ کریں تاکہ ہمیں اپنی زندگی کے مقصد، خالق کائنات اور انسان کی فطرت سے آگاہی ہو جِسے اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں بیان کیا ہے۔انہوں نے جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے کہا کہ اس ماہ مبارک میں یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کیے گئے آن لائن فاصلاتی طریقہ تعلیم سے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔ ماہ رمضان میں مسلمانوں کو پہلے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بدر اور احد کے غزوے اس ماہ میں لڑے گئے۔نبی پاک ماہ رمضان میں مطالعہ قرآن پاک اور عبادات کا دورانیہ بڑھا دیتے تھے۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہ مہینہ تقوی اور پاکیزگی دینے آیا ہے جو قرآن سے قربت سے نصیب ہوسکتی ہے۔چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب نے بھی طلبہ وطالبات کے لیے خصوصی پیغام دیا ہے کہ قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھیں اور اسکی روشنی میں اپنی زندگی کو ڈھالیں۔ ماہ رمضان میں اسلامیہ یونیورسٹی کی قرآت اور نعت سوسائٹی طلبہ وطالبات کے قرآت اور نعت کے آن لائن مقالے منعقد کریگی۔ تمام طلبہ وطالبات آن لائن مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ان مقابلوں کو یونیورسٹی کے یوٹیوب چینل سے نشر کیا جائیگا۔