لاک ڈاؤن میں توسیع،ٹرین آپریشن کی بحالی بھی ٹھپ، انتظامیہ پھرخاموش

  لاک ڈاؤن میں توسیع،ٹرین آپریشن کی بحالی بھی ٹھپ، انتظامیہ پھرخاموش

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلوے نے 27اپریل 2020سے ٹرین آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے ریلوے کی تیاری مکمل تھی لیکن حکومت(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

پاکستان نے لاک ڈاؤن کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے اور اس کی مدت میں 9مئی تک توسیع کر دی ہے لاک ڈاؤن کی پالیسی میں 15دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے،اب ریلوے ذرائع کے مطابق 9مئی کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہوگا کہ پسنجر ٹرینیں چلیں گی یا نہیں اگر اس سے پہلے لاک ڈا?ن کھولنے کا کوئی فیصلہ ہو جاتا ہے تو 24گھنٹے کے اندر ٹرینیں چلا دی جائیں گی کیو نکہ لاک ڈاون کی وجہ سے تمام ٹرانسپورٹ بند ہے,ادھر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین سے ملنے والے 50فٹ کے فاصلے سے کرونا کے مریض کی شناخت کرنے والے تھرمل گیٹ بھی مختلف سٹیشنوں پر نصب کر دیئے ہیں،جبکہ پاکستان ریلوے نے خود بھی 50 جراثیم کُش گیٹ تیار کئے ہیں جو کہ پاکستان ریلوے کی فیکٹریوں اور ورکشاپس میں نصب کئے جائیں گے۔تمام ٹرینوں میں کرونا کے حوالے سے صفائی کا کام بھی مکمل کر لیاگیا ہے لیکن جب تک لاک ڈاون ہے آپریشن شروع نہیں کر سکتے،ادھر ریلوے ذرائع کے مطابق بھی فیصلہ کیا گیا تھا کی چلائی جانے والی ٹرینوں میں صرف 50 فیصدبکنگ کی جائے گی،تاہم لاک ڈاون میں توسیع کے بعد فی الحال ٹرین آپریشن کو بھی بحال نہیں کیا جا رہا ہے۔

خاموش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -