ملتان: ضلعی عدلیہ میں 27اپریل سے 2مئی تک ڈیوٹی ججز پرمشتمل نیا روسٹر فائنل

  ملتان: ضلعی عدلیہ میں 27اپریل سے 2مئی تک ڈیوٹی ججز پرمشتمل نیا روسٹر فائنل

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبہ بھر کی طرح ملتان کی ضلعی عدالتوں میں بھی ڈیوٹی ججز کی کم تعداد ہی مقدمات کی سماعت کررہی ہے۔ ضلعی(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

عدلیہ میں 27 اپریل سے 2 مئی تک ڈیوٹی جج پر مشتمل نیا روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ محسن نثار 29 اپریل تک،مسعود احمد 2 مئی،سول جج مسعود احمد 29 اپریل اور شیرباز خان 2 مئی تک، جوڈیشل مجسٹریٹس ساجد محمود، محمد احمد قادری اور غلام اصغر رضوی 29 اپریل تک،جوڈیشل مجسٹریٹس حسن اقبال، عمران عابد اور شکیل احمد 2 مئی تک ضمانت بعد از گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کے کیسز پر سماعت جبکہ 27 اور 28 اپریل کو ایڈیشنل سیشن ججز محمد بلال بیگ اور ذولفقار احمد نعیم، 29 اور 30 اپریل کو خورشید احمد انجم اور محمد پرویز نواز جبکہ 2 مئی کو شمشاد علی رانا، سید جہانگیر علی اور شہزاد رضا ہراسمنٹ، اندراج مقدمہ، عبوری اور بعد از گرفتاری ضمانت اور حبس بے جا سمیت مقدمات پر سماعت کریں گے۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -