خانیوال، ایمبولینس اور ٹرک میں خوفناک تصادم 4افراد جاں بحق، 3شدید زخمی

    خانیوال، ایمبولینس اور ٹرک میں خوفناک تصادم 4افراد جاں بحق، 3شدید زخمی

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)پرائیویٹ ایمبولینس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں 4افراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خانیوال ایم فور موٹروے نزد 8چک آدھی والا کے قریب پرائیویٹ ایمبولینس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 4افراد فر دین،،لائبہ،شبیراور ایک نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد ادریس، جمیلہ، عابد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -