رحمان پورہ، سلنڈرز کی دکان میں آگ لگ گئی،3 زخمی
ملتان (نیوز رپورٹر) نیو سبزی منڈی کے عقب میں واقع رحمان پورہ میں سلنڈرز کی دکان میں آگ لگ گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئیں ریسکیو 1122 کے ذرائع مطابق سلنڈر دکان کی دکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر تین زخمیوں میں سے ایک کو موقع پر طبی امداد دی گئی ہے جبکہ دو زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔