ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ:4ماہ سے ملازمین کی تنخواہ بند، متاثرین کااحتجاج

  ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ:4ماہ سے ملازمین کی تنخواہ بند، متاثرین کااحتجاج

  

دھنوٹ(نمائندہ خصوصی)ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ میں تعینات 26 ملازمین کو 4ماہ سے تنخواہ نہ ملی۔تفصیل کے مطابق ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ میں تعینات26 ملازمین کو گزشتہ 4ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ان ملازمین میں سیوریج سمیت شہر کی صفائی کا عملہ شامل ہے۔ان ملازمین محمد اقبال عرف نتھا،یونس،پرویزو دیگر نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کرونا(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

وائرس کی پرواہ کیئے بغیر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سیوریج سمیت شہر بھر کی صفائی کرکے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔جس کا صلہ یہ دیا جا رہا ہے کہ ہمیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ہمیں لگتا ہے کہ ہم کرونا سے بچ گئے تو بھوک ہمیں مار دے گی۔بچوں کی دوائی تک لینے سے قاصر ہیں۔اب توکوئی ادھار بھی نہیں دیتا۔نوبت بھیک مانگنے تک پہنچ چکی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -