ملتان: دفعہ144کی خلاف ورزی پر8 افراد کیخلاف مقدمات، کارروائی شروع

  ملتان: دفعہ144کی خلاف ورزی پر8 افراد کیخلاف مقدمات، کارروائی شروع

  

ملتان (نیوز رپورٹر)پولیس نے دفعہ 144کیخلاف ورزی کرنے کے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیل کے مطابق ممتازآباد پولیس نے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

ممتازآباد مارکیٹ سے ملزم عمران، عدنان، عامر، جنید کوگرفتار کیا جہنوں نے پابندی کے باوجود اپنی کپڑے، کراکری کی دوکانیں کھول کر عوام کا رش کیا ہوا تھاجبکہ دہلی گیٹ پولیس نے دہلی گیٹ چوک سے ملزم اکرام، خونی برج چسے ملزم محمد اعظم، محمد سلمان، دولت گیٹ پولیس نے سلور کارخانہ سے ملزم محمد رضوان کو حراست میں لیا جو اپنی کھانے پینے کی دوکانیں کھول کر عوام کاہجوم لگاکر دفعہ144کی پابندی کو ہوا میں اڑا رہے تھے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مقدمات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -