میپکو ٹیموں کامختلف شہروں میں آپریشن، 115بجلی چوروں کورگڑا،بھاری جرمانے

  میپکو ٹیموں کامختلف شہروں میں آپریشن، 115بجلی چوروں کورگڑا،بھاری جرمانے

  

ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 115بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ24ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18لا کھ88(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

ہزار روپے جرمانہ عائد۔ایک مقدمہ درج۔24اپریل 2020?ء کو ملتان میں 17گھریلوصارفین کو19707یونٹس چوری کرنے پر362157روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 18گھریلوصارفین کو16962یونٹس چوری کرنے پر184313روپے جرمانہ،وہاڑی میں 11گھریلوصارفین کو13356یونٹس چوری کرنے پر182524روپے جرمانہ، بہاولپور میں 11گھریلوصارفین کو12661یونٹس چوری کرنے پر199993روپے جرمانہ،ساہیوال میں 13گھریلو،ٹیوب ویل اوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو21659یونٹس چوری کرنے پر377299روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 8گھریلو صارفین کو7381یونٹس چوری کرنے پر105000روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، مظفر گڑھ میں 17گھریلواورکمرشل صارفین کو15400یونٹس چوری کرنے پر218000روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 10گھریلواورکمرشل صارفین کو5955یونٹس چوری کرنے پر81616روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 10 گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو10922یونٹس چوری کرنے پر177915روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -