نامعلوم افراد ک فائرنگ سے ریلوے نائٹ پٹرولر زخمی

  نامعلوم افراد ک فائرنگ سے ریلوے نائٹ پٹرولر زخمی

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)نامعلوم افرادنے ریلوے نائٹ پٹرولرکوفائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔ تھانہ غلہ منڈی ساہیوال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

کردی۔ ہے۔ ساہیوال ریلوے سیکشن عمران نامی گینگ مین نے پولیس کودئیے گئے بیان میں بتایاکہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ٹریک پٹرولنگ پرموجودتھاکہ تین افرادجن میں ایک کے پاس پسٹل تھاباقی ڈنڈے سوتے سے مسلح تھے میرے پاس آئے اوربرابھلاکہناشروع کردیااس دوران ایک شخص نے پسٹل نکال کرمجھے قتل کرنے کی غرض سے فائرنگ کردی فائرمیری بائیں پسلیوں سے نیچے لگا۔جس کے بعدجھگڑاکرنے والے موقع سے فرارہوگئیاورمجھے میرے ساتھیوں نے ہسپتال پہنچایا۔مضروب کے بیان پرتھانہ منڈی ساہیوال نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -